چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں ،ایک کو ہٹا دو ، دوسرے کو لگا دو ۔مریم نواز

Jun 09, 2021 | 19:05:PM
چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں ،ایک کو ہٹا دو ، دوسرے کو لگا دو ۔مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر کوئی عمران نیازی کا آلہ کار بنا ہوا ہے جس طرح چیئرمین نیب ہے تو یہ ان کو بھگتنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں یہ سمجھتی ہوں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی اتنی بڑی گواہی آئی ہے ،آزادانہ اس کی انکوائری ہونی چاہیے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی ایک جج کا معاملہ نہیں ،عدلیہ کو سمجھنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کل وہ جج کٹہرے میں کھڑے ہوں گے جو آج کیس سن رہے ہیں ،ایک جج جو بتاتا ہے کہ یہ دائرہ کار آپ کا نہیں تو ان کو بھی سمجھنا چاہیے ۔ عدلیہ کو وہ کچھ کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی جج سے کوئی غلط فیصلہ نا لے سکے ۔
 مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں ۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا وہی موقف ہے جو نواز شریف کا ہے ،پی پی پی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں کوئی اور سوال کریں ۔ مریم نواز سے امریکہ کو اڈے دیئے جانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوںنے کہاکہ خفیہ مذاکرات کے ذریعے یہ نہیں ہو سکتا حکومت نے اس کی تردید بھی نہیں،میں اس کی مخالفت کروں گی کہ پاکستان میں اڈے امریکہ کو دیئے جائیں۔
 انہوںنے کہاکہ میرا مقابلہ پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سچ بولنے کی سزا نہ دی جائے،کل جو بھی قانون کے مطابق چلے گا کل قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کو عدلیہ کو اپنے اوپر حملہ تصور کیا جائے،ججز کو پریشرائز کرکے اپنی مرضی کے فیصلے نہ لیے جائیں۔انہوںنے کہاکہ سپریم جوڈیشل کونسل شوکت عزیز صدیقی کیس کو ذاتی کیس سمجھ کر لیں،بصورت دیگر کل کو جسٹس شوکت عزیز کی جگہ کل کوئی اور ہوگا۔ 
انہوںنے کہاکہ کشمیر کو بھارت کے حوالہ کیا گیا اسی طرح پاکستانی زمین کو امریکہ کے حوالے کردیا گیا،اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ 
انہوںنے کہاکہ بجٹ کے حوالے سے اعداد و شمار کو مسخ کیا جارہاہے ،بجٹ کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی بنائےگی۔ انہوںنے کہاکہ استعفوں کا فائدہ تب ہے جب تمام اپوزیشن جماعتیں استعفیٰ دیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی نااہلی عروج پر ہے،اپوزیشن کو مورد الزام ٹھہرا کر حکومت نااہلی چھپا رہی ہے،جس طرح ٹرین حادثہ ہوا نااہلی کیوجہ سے ہوا،حکومت اپنی نااہلی تسلیم نہیں کررہی ۔ انہوںنے کہاکہ جب ہمیں حکومت ملی بائیس 22گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ تھی،ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ماضی حکومت کچھ کام نا کرسکی،اس حکومت کو لوڈ شیڈنگ صفر ملی ،حکومت کی نااہلی نالائقی سے لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری