انیل کپور کے بیٹےکا کترینہ کیف کے اداکا ر وکی کوشل سے تعلقات سے متعلق انکشاف

Jun 09, 2021 | 19:02:PM
انیل کپور کے بیٹےکا کترینہ کیف کے اداکا ر وکی کوشل سے تعلقات سے متعلق انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکار انیل کپور کے بیٹے اداکار ہرش وردھن کپور  کےبار بی ڈول کترینہ کیف کے تعلقات کے حوالے سے اہم انکشافات نے نیا پینڈورا با کس کھو ل دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہرش وردھن کپور نے واضح کیا کہ انہیں فلم ’اندھا دھن‘ میں ایوشمن کھرانہ کی جگہ کام کرنے کی پیش کش ملی تھی اور وہ بھی مذکورہ فلم میں کام کرنے سے متعلق پرجوش تھے مگر بعض چیزوں کی وجہ سے وہ فلم کا حصہ نہ بن پائے۔

انہوں نے کہا  کہ اس  فلم میں کام نہ کر پانے کی وجہ ان کی جانب سے منع کرنا نہیں تھا اور نہ ہی فلم کی ٹیم نے ان سے معذرت کی تھی بلکہ وہ فلم کے کردار کے لیے کچھ چیزیں سیکھنے میں سست پڑ گئے اور کچھ دوسری چیزوں کی وجہ سے وہ فلم کا حصہ نہ بن پائے۔پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں ہرش وردھن کپور نے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن سونم کپور کا ہر معاملے میں ’اوپن مائنڈڈ‘ ہونا انہیں بہت اچھا لگتا ہے۔
اسی  دورا ن انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان تعلقات کی خبریں غلط نہیں ہیں بلکہ وہ درست ہیں۔
انہوں نے مختصر جواب دیا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے درمیان تعلقات ہیں اور وہ ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، تاہم انہوں نے اس ضمن میں مزید گفتگو نہیں کی۔
یا د رہے کہ ہرش وردھن کپور کے انکشاف سے قبل کترینہ کیف اور وکی کوشل کی سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہی ہیں، تاہم خود انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے محبت کا اعتراف نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عامر لیاقت کا تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار ہانیہ سے متعلق اہم اعلان