گرفتاریاں،ترکی میں افغان مہاجرین پر شکنجہ مزید سخت

Jul 09, 2026 | 10:14:AM
گرفتاریاں،ترکی میں افغان مہاجرین پر شکنجہ مزید سخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا کے مختلف ممالک میں غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جب کہ ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر شروع ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ترک حکام نےغیرقانونی طورپرترکیہ  سےیورپ جانےکی کوشش پر24افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا۔

ترکیہ کےشہر ادرنہ میں گرفتارہونےوالےافغان باشندوں میں 7خواتین اور6بچے بھی  شامل ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ترک پولیس نے افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سےمنتقل کرنے پر بس ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:45 فیصد امریکیوں نے چھٹیاں کیوں منسوخ کر دیں؟

ترک مائیگریشن ایجنسی  کے مطابق رواں سال کے پہلے 5ماہ کے دوران 16ہزار436 افغان باشندوں کورہائشی کارڈ نہ ہونے کے باعث حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2روز قبل بھی پولینڈ حکام نے بھی غیرقانونی  طورپرملک میں داخل ہونے والے15افغان باشندوں کو گرفتارکیاتھا۔

 برطانوی نشریاتی ادارہ طالبان رجیم کی سخت گیرپالیسیوں اورانتقامی کارروائیوں کوافغان باشندوں کی غیرقانونی نقل مکانی کا ذمہ دار قراردےچکا ہے۔

 افغان باشندوں کی حالیہ گرفتاریاں اس بات کاعکاس ہیں کہ دنیا کے مختلف ممالک ان کی غیرقانونی موجودگی کو مزید برداشت کرنےکیلئےتیار نہیں۔