بحرالکاہل میں چین کی بڑی کارروائی، امریکہ کا اظہارِ تشویش

Jul 09, 2026 | 08:32:AM
بحرالکاہل میں چین کی بڑی کارروائی، امریکہ کا اظہارِ تشویش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چین نے 6 جولائی کو میزائل تجربہ کرنے سے چند گھنٹوں قبل معلومات دیں۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ دی گئی معلومات 5  جوہری طاقتوں پی 5 کے طے شدہ معیار سے بہت کم تھی۔

امریکی حکام نے کہا کہ چین غیر شفاف انداز میں جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے،  چین کے ایسے اقدامات پر خطے کے ممالک کو شدید تشویش ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین نے جوہری آبدوز سے بحرالکاہل میں ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

چین کے میزائل تجربے  پر امریکہ، جاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، تائیوان نے  تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز پر ایران کا دوٹوک اعلان!