ہسپتال میں خواتین کی نامناسب ویڈیوز بنانیوالے ملازمین معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل

Jul 09, 2025 | 19:40:PM
ہسپتال میں خواتین کی نامناسب ویڈیوز بنانیوالے ملازمین معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کہوٹہ کے سرکاری ہسپتال کے ایکسرے سیکشن میں خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے  کے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ صحت راولپنڈی نے گرفتار ملازمین کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ 

محکمہ صحت راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق  واقعے کے بعد فوری انتظامی ایکشن لیتے ہوئے دونوں ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سربراہی میں ایک تحقیقی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ کو بھی شامل کیا گیا ہے،کمیٹی کو 7 روز میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 گرفتار ملزمان میں شکیل احمد اور زین العابدین شامل ہیں، جو ہسپتال کے ایکسرے سیکشن میں تعینات تھے،

 دوسری جانب  نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،ایجنسی کی جانب سے ڈیجیٹل شواہد جمع کیے جا رہے ہیں تاکہ قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

 یہ بھی پڑھیں : کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ میں 125 عمارتیں مخدوش قرار، فہرست سامنے آگئی