عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنما ثمر ہارون بلور مسلم لیگ ن میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو بڑا دھچکا ،ہارون بلور کی بیوہ اور بشیر بلور کی بہو ثمر بلور (ن) لیگ میں شامل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اے این پی کی سینئر رہنما ثمر بلور (ن) لیگ میں شامل ہوگئیں،ثمر بلور کو مخصوص نشست پر (ن) لیگ کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ائیر فورس کا طیارہ گر گیا۔۔۔
یاد رہے کہ 10 جولائی 2018 کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی انتخابی مہم کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بلور سمیت 20 افراد جاں بحق اور 48 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی۔
یاد رہے کہ ثمر ہارون بلور اے این پی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کے لیے ٹکٹ جاری کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق نواز لیگ نے آج ہی اے این پی چھوڑ کر پارٹی میں شامل ہونے والی ثمر بلور اور سابق ایم پی اے جمشید خان کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کردیا۔
قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کاغذات آج ہی جمع کیے جائیں گے۔