ملک میں چینی مزیدمہنگی،فی کلو200روپے تک پہنچ گئی

Jul 09, 2025 | 09:49:AM
ملک میں چینی مزیدمہنگی،فی کلو200روپے تک پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں چینی کی فی کلوقیمت 185 روپے سے لے کر 200 روپے تک پہنچ گئی ۔
کراچی میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے ، پشاور میں پرچون مارکیٹ میں چینی 190 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 180 روپےاور50 کلو بوری کیقیمت 9 ہزارروپے مقرر ہے۔
لاہور میں چینی 190 سے لے کر 200 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے ، دوسری جانب انتظامیہ کی کارروائی پر بیشتر دکانداروں نے چینی کی فروخت بند کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی،این ڈی ایم اے نے مزید الرٹ جاری کر دیا
اس کے علاوہ کوئٹہ میں بھی فی کلو چینی کی قیمت 190 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو 180 روپے ہے۔