طالبان کی بڑی پیشرفت۔۔قندھار میں داخل ہو گئے۔۔جگہ جگہ لڑائی

Jul 09, 2021 | 18:05:PM
طالبان کی بڑی پیشرفت۔۔قندھار میں داخل ہو گئے۔۔جگہ جگہ لڑائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعدطالبان کا افغانستان پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں اور اب تک طالبان درجنوں علاقوں پر قابض ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین کارروائی کے بعد طالبان اہم پیشرفت کرتے ہوئے افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں داخل ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شہر کے اندر کئی مقامات پر طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
قندھار جیل کے اطراف میں زیادہ جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق طالبان جیل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،اطلاع ہے کہ جیل میں طالبان کی بڑی تعداد قید ہے اور طالبان انہیں چھڑانا چاہتے ہیں۔عسکری ماہرین طالبان کے قندھار پر حملے کو بڑی پیش ریت قرار دے رہے ہیں۔

 ادھر شیخ شہاب الدین دلاور کی قیادت میں طالبان کا وفد مذاکرات کے لئے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گیا ہے جہاں وفد نے افغانستان کےلئے روسی مندوب ضمیر کابلوف سے ملاقات کی اور افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کی۔

 ملاقات کے بعدماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبا ن وفد کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد افغانستان کو غیرملکی تسلط سے آزاد کرانا تھا،افغانستان میں کئی دارالحکومتوں کا محاصرہ جاری ہے،افغان فورسز کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ مل رہی ہے۔تقریبا245اضلاع پر ہم نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گرد نہیں آزادی پسند ہیں،ہم اپنے ملک کی آزادی کے لئے لڑرہے ہیں،امریکا نے ہم پر جنگ مسلط کی، ناکامی کے بعد مذاکرات پر راضی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں۔کابل پر طالبان قبضہ نہیں کرسکتے۔۔امریکی صدر جو با ئیڈن کا 31اگست تک افغان جنگ ختم کر نے کا اعلان