سلیبس مکمل نہیں کرایا تو امتحانات بھی نہیں لینے چاہئیں،خواجہ سعد رفیق

Jul 09, 2021 | 12:56:PM
سلیبس مکمل نہیں کرایا تو امتحانات بھی نہیں لینے چاہئیں،خواجہ سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خواجہ سعد رفیق  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے جب سلیبس مکمل نہیں کرایا تو امتحانات بھی نہیں لینے چاہیے، ہم یہ نہیں کہتے امتحان نہ لیے جائیں امتحان لیں لیکن چھ ہفتے تک ملتوی کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے بتایا تھا کہ دو مہینے بعد سپلیمنٹری امتحانات لیں گے حکومت وقت بچائے اور ایک ہی بار دو ماہ بعد امتحان لے لے کالج اور میٹرک کے بچوں کی کلاسز لگا کر تیاریاں کروائیں بچے فیل ہونگے تو ڈیپریشن میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اساتذہ سے بات کی ہے حکومت نے اساتذہ، فیکلٹی اور والدین کو آن بورڈز نہیں لیا حکومت ہماری بات سننے کو تیار نہیں اپوزیشن نے واک آؤٹ میں ہمارا ساتھ دیا ہے ہم نے انتشار کی طرف نہیں جانا ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ بچے روڈ پر آئیں بچے سوشل میڈیا پر احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں بہت ہے، ہم نے بھی آج ان کے لیے بائیکاٹ کیا ہے ان کی آواز میں آواز ملائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    حب:مسافر کوچ الٹنے سے 20سے زائد افراد زخمی