گھبرا نا نہیں ۔۔انگلینڈ سے  ہارنے کے بعد بابر اعظم نےوزیر اعظم کا ڈائیلاگ دہرا دیا

Jul 09, 2021 | 00:01:AM
گھبرا نا نہیں ۔۔انگلینڈ سے  ہارنے کے بعد بابر اعظم نےوزیر اعظم کا ڈائیلاگ دہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اگلے میچ میں جیت کیلئے جان لڑا دیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق انگلینڈ سے میچ ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ آج کے میچ کا سارا کریڈٹ انگلینڈ کی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔ ہماری ٹیم مومینٹم نہیں پکڑپائی اور نہ ہی کوئی بڑی پارٹنر شپ لگ سکی۔ فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ہی فارم میں ہیں اور انہوں نے آج کے میچ میں بھی اپنی فارم برقرار رکھی۔ہم نے لارڈز کے میچ پر نظریں رکھی ہوئی ہیں، ہمیں سخت محنت کرنی ہوگی اور جیت کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ایک سو ال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ میں نے ٹیم سے کہہ دیاہے کہ گھبرانا نہیں۔

یا د رہے کہ آج کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 141 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بیٹنگ کے بعد پاکستان کی باؤلنگ بھی بری طرح ناکام رہی ۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کی فوری رہائی کا حکم