ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کا عمل ختم کر دیا گیا

Jan 09, 2026 | 22:45:PM
ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کا عمل ختم کر دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کا موجودہ عمل ختم کر کے نیا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کے اجلاس میں اہم نجکاری منصوبوں پر فیصلے کر لیے گئے۔

ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کے لیے نیا فنانشل ایڈوائزر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کا عمل منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزویلٹ ہوٹل کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کی گئی ہیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری کنسیشن ماڈل کے تحت ہوگی، اسلام آباد ائیر پورٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے مذاکرات کی منظوری، حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی قائم کر دی گئی، نجکاری کمیشن نے شفاف اور مسابقتی عمل کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :2022ہم اندرونی طور پر تقریباً ڈیفالٹ ہوچکے تھے: احسن اقبال