راولپنڈی میں زیادہ پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

Jan 09, 2026 | 18:08:PM
 راولپنڈی میں زیادہ پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز
کیپشن: راجا بازار راولپنڈی میں پارکنگ لاٹ میں گاڑیاں کھڑی کرنے کی فیس سرکاری طور پر مقرر فیس سے زیادہ لی جا رہی ہے۔  سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ سے لیا گیا سکرین شوٹ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں  شہریوں سے  مقررہ فیس سے زائد پارکنگ فیس وصول کرنے والے افراد کے خلاف محکمہ میونسپل کارپوریشن  کی کاروائی  کا آغاز ہو گیا۔

راجہ بازار پارکنگ میں شہریوں سے 10 روپے کے عوض 50 روپے پارکنگ فیس وصول کی جارہی تھی۔ شہریوں سے زائد  پارکنگ فیس وصول کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

سی ای او میونسپل کارپوریشن راولپنڈی علی عمران نے کہا ہے کہ  شہریوں سے غیر قانونی وصولی کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیئے: پیپلز پارٹی نے وعدےکےمطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو کراچی آنے پر سرکاری پروٹوکول دے دیا

انہوں نے کہا، اس امر کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ تمام منظور شدہ پارکنگ ایریا میں نرخ نامے آویزاں ہوں ۔

سوشل میڈیا پر زائد پارکنگ فیس وصول کرنے کی فوٹیج وائرل ہونے پر ایکشن لیا گیا۔