امریکا کے تاریخی ہوٹل میں دھماکا، 21 افراد زخمی

Jan 09, 2024 | 10:30:AM
امریکا کے تاریخی ہوٹل میں دھماکا، 21 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ کے تاریخی  ہوٹل میں دھماکے سے 21 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے باعث ہوٹل کی عمارت کی کئی منزلوں  کے شیشے ٹوٹ گئے اور ملبہ سڑک پر پھیل گیا، ایک زخمی کی حالت تشویشناک  بتائی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 20 منزلہ عمارت کے نچلے حصے میں دھماکا ہوا جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ عمارت میں گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل جنگی مجرم،11جنوری سے عالمی عدالت میں مقدمہ چلے گا

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے باعث ہوٹل کے نچلی منزلوں پر کافی نقصان ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکام دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں.