اسرائیل جنگی مجرم،11جنوری سے عالمی عدالت میں مقدمہ چلے گا

Jan 09, 2024 | 09:41:AM
اسرائیل جنگی مجرم،11جنوری سے عالمی عدالت میں مقدمہ چلے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ 11 جنوری کو عدالت انصاف میں مقدمہ چلے گا، سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی جنگی جرائم کے مقدمے کی سماعت کے آغاز کے ساتھ سائبر انتفاضہ کی تحریک چلائی جائے۔

 صارفین کا کہنا ہے کہ تمام انسانیت اور انصاف پسند افراد تحریک کا حصہ بنیں، دو گھنٹے تک اسرائیلی مظالم کی تصاویر اور ویڈیوز تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پراینڈ اسرائیل جینو سائیڈ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کریں، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا مرتکب ہوا ہے،انہیں یقین ہے کہ عالمی فوجداری عدالت اسرائیلی جنگی جرائم کی منصفانہ تحقیقات کرے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر وسام الطویل کو شہید کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ لبنان میں بھی حملے شروع کردیے۔جنوبی لبنان میں تازہ کارروائی میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر وسام الطویل فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔


وسام الطویل حزب اللہ کے مزاحمتی یونٹ کے نائب سربراہ تھے، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کمانڈر کو جنوبی لبنان کے قصبے میں گاڑی میں سفر کے دوران نشانہ بنایا۔

 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کمانڈر ایک ساتھی کے ساتھ شہید ہوئے۔واقعہ پر اسرائیل کی جانب سے اب تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔حزب اللہ نے گزشتہ روز اسرائیلی ائیر بیس پر 62 راکٹ داغے تھے۔


واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے 130 سے زیادہ جنگجو شہید ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر بمباری جاری ہے جبکہ حماس کے 30 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں ہر روز 10 سے زیادہ بچے معذور ہو رہے ہیں۔