ٹرمپ فوری مستعفی نہ ہوئے تومواخذہ کیا جائیگا، سپیکر پلوسی

Jan 09, 2021 | 20:42:PM
ٹرمپ فوری مستعفی نہ ہوئے تومواخذہ کیا جائیگا، سپیکر پلوسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ نے فوری استعفیٰ نہ دیا تو ان کا مواخذہ کیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کاکہنا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ فوری طور پر استعفیٰ نہیں دیتے تو ایوان کیپیٹل ہل واقعے کی حوصلہ افزائی کرنے پر ان کے مواخذے کی تحریک پر کارروائی شروع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے ممبران کو امید ہے کہ ٹرمپ فوری استعفیٰ دیں گے لیکن وہ ایسا نہیں کرتے تو میں نے ایک رولز کمیٹی تشکیل دی ہے جو کانگریس رکن جیمی راسکن کے ساتھ مل کر صدر کے مواخذے کے لئے 25 ویں ترمیم کی قانون سازی کے تحت تحریک پیش کرنے کی تیاری کرے گی۔
سپیکرنینسی کا مزید کہنا تھا کہ ایوان کے پاس ٹرمپ کو ہٹانے کے لیے 25 ویں ترمیم، مواخذے کی تحریک اور قرارداد سمیت ہر آپشن موجود ہے۔
واضع رہے کہ کانگریس کی خاتون رکن پرمیلا جے پال نے بھی مطالبہ کیا کہ صدر کے مواخذے کی کارروائی فوری شروع کی جانی چاہیے اور اسے ابھی کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وائٹ ہائوس میں ٹرمپ کا ہر دن امریکا کےلئے انتہائی غیر محفوط ہے۔