"سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے"

Jan 09, 2021 | 11:15:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکارسلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 25برس بیت گئے۔انہیں گوانوالہ کے نزدیک9 جنوری1996میں  نامعلوم افرادنےموت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے لیجنڈری اداکار سلطان راہی کے مداح آج ان کی 25ویں برسی منارہے ہیں۔سلطان راہی 24جون 1938کو اتر پردیش میں پیداہوئے تھے۔انہوں نے41برس تک فلم انڈسٹری پرراج کیا۔

اپنے فنی کیرئر میں سلطان راہی نے800سے زائد فلموں میں منفرد اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے 700پنجابی اور ایک سودس اردو فلموں میں فن کالوہامنوایا۔

سلطان راہی پہلی بارفلم بشیرا میں بطور ایکسٹرا جلوہ گرہوئے۔اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکرنہ دیکھا اورایکسٹراسےملکی فلمی صنعت کے سلطان بن گئے۔ان کی فلم’’ مولا جٹ‘‘ ملک کی مشہورترین فلم ہے۔