وزیراعظم شہباز شریف سے سری لنکن صدر کا رابطہ، پاک بھارت میچ کھیلنے کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہئے۔سری لنکا میں دہشتگردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔
سری لنکن صدر کامزید کہناتھا کہ پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دہشتگردی کے باوجود سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کیلئے دورے جاری رکھے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا، پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی۔حال ہی میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرکے پاکستانی قوم اور کرکٹ شائقین کیلئے ایک ناقابل فراموش اقدام اٹھایا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو T20 ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ کے حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا۔
یہ بھی پڑھیں:نادرا نے شہریوں کی ایک اور بڑی مشکل آسان کر دی!