بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز لگانے کی تیاریاں، فیصلہ کل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ملک بھرکےکروڑوں گھریلوبجلی صارفین اضافی بوجھ کےلیے ہوجائیں تیار، گھریلوصارفین پرفکسڈچارجزکی حکومتی درخواست پر نیپراکل سماعت کرے گا، حکومت نے301 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر بنیادی ٹیرف میں کمی کی درخواست بھی کی ہے۔
پروٹیکٹڈاورنان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین پرفکسڈ چارجزلگانےکی درخواست ہے، پہلی بارماہانہ300یونٹ تک کے گھریلو صارفین پرفکسڈچارجزلگیں گے، اس وقت ماہانہ300 یونٹ تک گھریلوصارفین پر فکسڈ چارجز لاگو نہیں ہیں۔
ماہانہ100یونٹ تک کےپروٹیکٹڈ گھریلوصارفین پر 200روپے فکسڈچارجز لگیں گے، ماہانہ200یونٹ تک کےپروٹیکٹڈ صارفین پر300روپےفکسڈچارجز لگانےکی درخواست ہے، ماہانہ100یونٹ تک کےنان پروٹیکٹڈ صارفین پر275 روپے ماہانہ فکسڈچارجز لگیں گے۔
ماہانہ200یونٹ تک کےنان پروٹیکڈ صارفین پر300روپےفکسڈ چارجز کی درخواست ہے، ماہانہ300یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈصارفین پر 350روپے فکسڈ چارجزلگیں گے ، ماہانہ 400یونٹ تک نان پروٹکٹڈ صارفین پرفسکڈ چارجز 200 روپےاضافے سے400روپے ہوجائیں گے۔
ماہانہ500یونٹ کے نان پروٹیکٹد صارفین پر100روپے اضافے سے فکسڈچارجز 500روپےہوجائیں گے، ماہانہ600یونٹ استعمال پرفکسڈ چارجز75روپےاضافےسے675روپے ہوجائیں گے ، ماہانہ700یونٹ تک پرفکسڈ چارجز 125روپےکمی سے 675روپے ہوجائیں گے۔
ماہانہ700یونٹ سےزائد پرفکسڈ چارجزمیں325روپےکمی سے675روپے ہوجائیں گے،ماہانہ301 سے400یونٹ تک کے گھریلوصارفین کےلیےایک روپے 53پیسےکمی کی درخواست ہے، ماہانہ500یونٹ تک بجلی استعمال پرفی یونٹ میں ایک روپے 25 پیسے کمی ، ماہانہ 600یونٹ تک کےفی یونٹ پر ایک روپے40 پیسے کمی، ماہانہ 700یونٹ تک گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ میں91پیسےکمی کی درخواست ہے۔
ماہانہ700یونٹ سےزائدکے استعمال پر49پیسے فی یونٹ کمی ، کمرشل صارفین کے لیےایک روپے 15پیسے فی یونٹ کمی ، صنعتی شعبے کے لیے فی یونٹ بجلی 5 روپے تک سستی کرنے کی درخواست ہے، پاور ڈویژن نےوفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد درخواست نیپرا میں جمع کرارکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اے آئی میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کیلئے تیار ہے: شہباز شریف