دہلی:سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ، پارلیمنٹ پر حملے کی وارننگ موصول 

Feb 09, 2026 | 10:35:AM
دہلی:سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ، پارلیمنٹ پر حملے کی وارننگ موصول 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت کے شہر دہلی کے مختلف علاقوں میں آج صبح 9 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد سیکیورٹی ادارے الرٹ ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی فائر سروس کو  سکولوں کی جانب سے دھمکی آمیز ای میلز موصول ہونے کی پہلی اطلاع صبح 8 بج کر 33 منٹ پر ملی جس کے فوراً بعد فائر بریگیڈ اور بم  سکواڈ کو متاثرہ مقامات پر روانہ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جن  سکولوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہیں ان میں لوریٹو کانوینٹ  سکول، کیمبرج اسکول، سری نیواس پوری، وینکٹیشور  سکول، سی ایم سکول، بال بھارتی اسکول، دی انڈین اسکول اور ڈی ٹی اے سکول شامل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی دارالحکومت سےمتعلق پریشان کن خبر آگئی

بھارتی حکام کے مطابق مزید  سکولوں کو بھی ایسی ہی دھمکیاں ملنے کی اطلاعات ہیں۔ 

دھمکی آمیز ای میلز میں پیغام دیا گیا ہے کہ  دہلی خالصتان بن جائے گا  اور افضل گرو کی یاد کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

ای میل میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ 13 فروری کو دوپہر 1 بج کر 11 منٹ پر پارلیمنٹ میں دھماکا ہوگا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیاں اس معاملے کی جانچ کر رہی ہیں۔