اوکاڑہ میں کانسٹیبل کی فائرنگ، ایس ایچ اوزخمی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

Feb 09, 2026 | 09:29:AM
اوکاڑہ میں کانسٹیبل کی فائرنگ، ایس ایچ اوزخمی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او ستگھرہ کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

واقعہ کے بعد کانسٹیبل موقع سے فرار ہو گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے اس کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی تھیں۔

ٹیموں نے ملزم کانسٹیبل کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا، ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے بتایا کہ ملزم کو تفتیش کے لئے حوالات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن ملک داؤد کی سربراہی میں ایک ٹیم واقعے کے اصل حقائق سامنے لانے کے لئے کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:سابق کھلاڑی گرل فرینڈ کے قتل کے الزام میں گرفتار

 ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ستگھرہ کے پیٹ میں فائر لگنے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 جہاں ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے خود جا کر عیادت کی اور ڈاکٹر سے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

پولیس نے ملزم کانسٹیبل عبداللہ کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا جبکہ محکمانہ کارروائی بھی جاری ہے۔

 پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعہ کے اصل محرکات اور حقائق سامنے آئیں گے۔