موسیقی، کھابے، موج مستی ، 3 روز تک رونقین بکھیر کر بسنت ختم

بسنت میلے کے اختتامی لمحات میں امن کی شمعیں فضاؤں میں چھوڑ کر محبت، بھائی چارے اور امید کا پیغام دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں کامیاب فیسٹیول کے بعد  صوبے کے دیگر شہروں میں بھی بسنت منانے کا اشارہ دیا ہے،امید کی شمعیں آئندہ برس بسنت کی خوشیاں پھر لائیں گی،عظمیٰ بخاری کا ردعمل

Feb 09, 2026 | 08:48:AM
موسیقی، کھابے، موج مستی ، 3 روز تک رونقین بکھیر کر بسنت ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں پتنگ بازی، موسیقی، کھابوں، موج مستی کے ساتھ منایا جانے والا 3 روزہ بسنت فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

3 روز میں شہر بھر میں بسنت نے خوب رونقیں بکھیریں اور ہر عمر کے افراد اس تہوار کے رنگ میں رنگے نظر آئے۔

بسنت کے موقع پر بچے، بڑے، بوڑھے اور جوان سبھی پتنگیں ہاتھ میں لیے چھتوں پر نکلے۔

 پیچے لڑانے، بوکاٹا کے نعروں، ڈھول کی تھاپ اور خوشیوں بھرے جشن نے لاہور کا سماں بدل دیا۔

سرکاری سرپرستی میں منائے جانے والے بسنت میلے کے اختتامی لمحات میں امن کی شمعیں فضاؤں میں چھوڑ کر محبت، بھائی چارے اور امید کا پیغام دیا گیا۔

تقریب کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فضا دلکش مناظر سے بھر گئی۔

مقررہ وقت ختم ہوتے ہی پتنگ بازی پر پابندی دوبارہ بحال کر دی گئی۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امید کی شمعیں آئندہ برس بسنت کی خوشیاں پھر لائیں گی۔

مزید پڑھیں:25سال بعد بسنت واپس آئی ہے تو عوام نے انتشار کی کال کو مسترد ہی کرنا تھا؛مریم اورنگزیب

دوسری طرف جگہ جگہ دعوتوں کا اہتمام کیا گیا اور شہریوں نے بھرپور انداز میں بسنت کا لطف اٹھایا۔

بسنت کےآخری پیچے لڑانے والوں کے لیے بسنت کا وقت صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا گیا تھا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں کامیاب فیسٹیول کے بعد  صوبے کے دیگر شہروں میں بھی بسنت منانے کا اشارہ دیا ہے۔