ڈی آئی خان: علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کوبڑے مارجن سے ہرا دیا 

Feb 09, 2024 | 15:21:PM
ڈی آئی خان: علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کوبڑے مارجن سے ہرا دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈی آئی خان  میں آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور 93443 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ملک بھر سے عام انتخابات کے غیرحتمی نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ،این اے 44 ڈی آئی خان کا مکمل غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور 93443 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان 59922 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے دونوں سابق وزرائے اعلیٰ محمود خان اور پرویز خٹک اپنی نشستیں ہارگئے، سوات کے حلقے این اے 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنزکے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سہیل سلطان88 ہزار9ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان قومی اور صوبائی دونوں نشستوں پر ہار گئے۔