عمران خان کا قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ، پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

Feb 09, 2023 | 21:07:PM
عمران خان کا قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ، پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے باشندوں پرقتل کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کرنے پر سجاد ایڈووکیٹ نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی ۔
وفاقی ، صوبائی پولیس سربراہوں اور ضلعی انتظامیہ سمیت عمران خان کو فریق بناتے ہوئے درخواست دائر کی گئی ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ عمران خان کی جانب سے مذکورہ پروپیگنڈا جنوبی وزیرستان کی عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے ،عمران خان کی جانب سے ماضی میں بھی مختلف شخصیات پر بے تکے الزامات لگتے رہے ہیں۔
سجاداحمد ایڈووکیٹ نے مزید کہاہے کہ اشخاص کے بجائے جنوبی وزیرستان کے عوام کا نام لیکر عمران خان ایک مخصوص برادری کی کردار کشی کر رہے ہیں،امید ہے عدلیہ اس حوالے سے جلد انصاف پر مبنی فیصلہ سنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی دھمکیاں کسی کام نہ آئیں، پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا