پنجاب میں سیاسی ہلچل: بڑی جماعت کا عمران خان کی حمایت کا اعلان

Feb 09, 2023 | 10:18:AM
مجلس وحدت المسلمین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اعلان کر دہ ‘’ جیل بھرو تحریک “ کی حمایت کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مجلس وحدت المسلمین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اعلان کر دہ ‘’ جیل بھرو تحریک “ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں مجلس وحدت المسلمین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے زمان پارک میں عمران خان سے خصوصی ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب و پختونخوا میں انتخابات میں التوا کی حکومتی کوشش اور دونوں جماعتوں کے مابین اشتراک عمل کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔

علامہ ناصر عباس نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔