لاہور کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Feb 09, 2021 | 13:03:PM
لاہور کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کے پیش نظر لاہورشہر کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے کورونا کی دوسری لہر  کے پیش نظر بیدیاں روڈ، ڈیفنس فیز 3 اور 5 کی گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

خیال رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاتر اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جب کہ فیصل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور مناواں کے علاقوں میں بھی گلیاں سیل کی جائیں گی۔