برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کردیا

Dec 09, 2025 | 16:29:PM
برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک)برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا،رجب بٹ آج صبح پاکستان جانے والی پرواز سے روانہ ہو گئے ہیں۔

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کے برطانوی ویزے کی منسوخی بتایا جا رہا  ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی ہوم آفس نے رجب بٹ کو تحریری حکم نامہ جاری کیا،رجب بٹ پر پاکستان میں 295 کا مقدمہ چھپانے کے باعث ویزا منسوخ کیا گیا۔ 

ہوم آفس کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ رجب بٹ نے ہوم آفس کو مقدمے کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا تھا،رجب بٹ کے پاس 2027 تک برطانیہ کا ویزہ موجود تھا۔

اس حوالے سے رجب بٹ نے موقف اپنایا کہ ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف اپیل کروں گا،وکلاء سے مشاورت کر لی ہے، جلد اپیل دائر کر دی جائے گی۔

دریں اثنا پاکستان میں ان کے وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجب بٹ کی حفاظتی ضمانت منظور کروا لی ہے جس کے تحت ائیر پورٹ پر ان کو حراست میں نہیں لیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے، :عظمیٰ بخاری