کرپشن کو معاشرے سے ختم کرنا ہو گا:کامران ٹیسوری

Dec 09, 2024 | 13:34:PM
کرپشن کو معاشرے سے ختم کرنا ہو گا:کامران ٹیسوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے چنگل اور پالیسیز میں پھنس کر رہ گیا ہے۔

کراچی میں انسداد بدعنوانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 3 اور 3 بلین ڈالرز کے لیے ہاتھ پھیلائے کھڑا ہے،کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان اونچائی پر جانے کے بجائے نیچے کی طرف آرہا، معشیت کا والیم بہت چھوٹا ہو رہا ہے، برنس مین ملک سے باہر جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کرپشن کو معاشرے سے ختم کرنا ہو گا، جب سے نیب کراچی میں جاوید اکبر ریاض آئے ہیں تو ہرطرف سے اچھی باتیں سننے کو ملیں، ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ 17 سال سے آرٹس کونسل کو احمد شاہ چلا رہے ہیں، لیکن نیب ان کی طرف نہیں گئی، مطلب آرٹس کونسل اچھا چل رہا ہے،آج افغانستان پاکستان سے لڑنے کے لیے کھڑا ہے، ہم نے کھڑا ہونا اور چلنا سکھایا آج وہی افغانستان آنکھیں دکھا رہا ہے۔