حکمرانوں کو وقت کا صلاح الدین ایوبی بننا پڑےگا، سراج الحق

Dec 09, 2023 | 18:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ اس وقت غزہ جل رہا ہے، 21 ہزار مسلمان شہید کر دیئے گئے، حکمرانوں کو وقت کا صلاح الدین ایوبی بننا پڑے گا۔
بہاولپور میں خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ بہاولپور کی خواتین کو اتنی بڑی تعداد میں باہر نکلنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،ہم صرف اللہ کی رضا کیلئے اس ملک میں اسلامی نظامِ کی خاطر جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،اس وقت غزہ جل رہا ہے، 21 ہزار مسلمان شہید کر دیئے گئے،غزہ کا مسلمان مغربی بارود کی نظر ہو رہا ہے،میں نے ایران اور ترکی جا کر مسلمان حکمرانوں سے بات کی،حکمرانوں کو وقت کا صلاح الدین ایوبی بننا پڑے گا۔
سراج الحق نے کہاکہ حماس کے لیڈر اسماعیل ہانیہ سے بھی ملاقات کی،ہم اللہ کے علاوہ کسی کی غلامی نہیں کرینگے ،ظلم کا مقابلہ اور مظلوم کا سہارا بنیں گے ،پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی کی قید میں ہے،تشدد کی وجہ سے اس کے دندان ٹوٹ گئے، ایک کان سے سماعت ختم ہو گئی ہے،امیر جماعت اسلامی کاکہناتھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کسی حکمران نے کچھ نہیں کیا،اگر حکومت ملی تو پہلا کام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی صورت میں کرینگے۔
ان کاکہناتھا کہ آج پاکستان میں ہر پانچواں شخص گندا پانی پینے پر مجبور ہے،31 فیصد نوجوان تعلیم کے باوجود بے روزگار ہیں، ملک میں بدامنی، غربت اور مہنگائی کی جڑ گزشتہ حکومتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمنیٰ زیدی کا نیا فوٹوشوٹ، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ، تنقید کے نشانے پر رکھ لیا