لاڈلا روزانہ کمرے میں بیٹھ کر میٹنگ کر رہا ہے، باہر نہیں نکلتا، مراد علی شاہ

Dec 09, 2023 | 15:05:PM
لاڈلا روزانہ کمرے میں بیٹھ کر میٹنگ کر رہا ہے، باہر نہیں نکلتا، مراد علی شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعلیٰ سندھ و رہنما پیپلزپارٹی مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاڈلا کمرے سے باہر ہی نہیں نکل رہا، ایک کمرے میں بیٹھ کر روزانہ میٹنگ کر رہا ہے,2018کے لاڈلےکو عوامی لاڈلے بلاول بھٹو نے نکالا، جمہوری طریقےسے لاڈلےکو گھر بھیجا گیا۔

سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ لاڈلا ایک کمرے میں بیٹھ کر روزانہ میٹنگ کر رہا ہے، لاڈلا کمرے سے باہر ہی نہیں نکل رہا،کوئٹہ گیا تو ہوٹل میں میٹنگ کرکے آیا,انہوں نے کہا کہ اگست میں اسمبلیاں تحلیل ہوئیں، اکتوبرمیں الیکشن ہوتے تو بلاول وزیراعظم ہوتے، اگر کوئی سمجھتا ہےکہ مجھےعوام جتوائےگی تووہ بلاول بھٹو ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  8 فروری کو عوام بلال بھٹو کو وزیر اعظم منتخب کریں گے، 9 فروری کو تمام لاڈلے اس ملک سے چلے جائیں گے۔