پارٹی آئین میں تبدیلی، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا

Dec 09, 2022 | 18:38:PM
الیکشن کمیشن، تحریک انصاف، پارٹی آئین میں تبدیلی، نوٹس جاری،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو پارٹی آئین میں تبدیلی پر نوٹس جاری کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کر لیا،ترمیم شدہ آئین طلب کرنے کا فیصلہ عمران خان پارٹی صدارت سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کے ذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی ہے،ترمیم کے ذریعے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طالب علموں کیلئے بری خبر