گھر بیٹھےکروڑوں روپے کمانے کا آسان طریقہ ۔۔۔؟

Dec 09, 2021 | 12:33:PM
گھر بیٹھےکروڑوں روپے کمانے کا آسان طریقہ ۔۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کی ایک روبوٹکس کمپنی نےپیسے کمانے کا آسان طریقہ بتا دیا کمپنی نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی اسے اپنے چہرے کے خدوخال اور آواز استعمال کرنے کی قانونی اجازت دے گا تو اسےخطیر معاوضہ دیا جائے گا۔

روسی میڈیا کے مطابق، یہ پیشکش ’پروموبوٹ‘ نامی کمپنی کی طرف سے ہے جو صنعتی اور تجارتی پیمانے پر انسان نما روبوٹ بنانے والی روسی کمپنی ہے۔ پروموبوٹ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں انہیں ایک بڑے بین الاقوامی کلائنٹ کی طرف سے ایسا روبوٹ تیار کرنے کا آرڈر ملا ہے جس کا چہرہ اور آواز، دونوں کسی اصلی اور جیتے جاگتے انسان کے ہوں۔

 اسی مقصد کے تحت پروموبوٹ نے یہ اعلان کیا ہے جس میں دنیا کے کسی بھی ملک، علاقے، رنگ اور نسل سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جو اپنا چہرہ اور آواز ساری زندگی کےلیے انہیں لائسنس پر دے سکیں۔

البتہ، درخواست دینے والے کےلیے ضروری ہے کہ اس کی عمر 25 سال یا زیادہ ہو۔منتخب شخص کو اس کے بدلے میں دو لاکھ ڈالر کا معاوضہ دیا جائے گا لیکن وہ صرف ایک مرتبہ کےلیے ہوگا،پروموبوٹ کا کلائنٹ جیسے ہی کسی شخص کے چہرے کو حتمی طور پر منتخب کرے گا، قانونی معاہدے کے بعد اس شخص کے چہرے کا تھری ڈی ماڈل بنالیا جائے گا تاکہ روبوٹ کو وہ چہرہ دیا جاسکے۔اس کے علاوہ، منتخب شخص کو 100 گھنٹے تک اپنی گفتگو بھی ریکارڈ کروانا ہوگی جسے اس روبوٹ کی آواز بنایا جائے گا۔

سرِدست پروموبوٹ نے یہ نہیں بتایا کہ اس کا وہ ’’بین الاقوامی کلائنٹ‘‘ کون ہے لیکن ایک اندازے کے مطابق، یہ ممکنہ طور پر ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کوئی بڑی کمپنی بھی ہوسکتی ہے۔