پاک بحریہ میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ۔۔۔

Dec 09, 2021 | 09:51:AM
پاک بحریہ کا کامیاب میزائل مظاہرہ، فائل فوٹو
کیپشن: پاک بحریہ کا کامیاب میزائل مظاہرہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ  نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے زمین سے فضا میں ہدف کو نشانے بنانے والے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا،ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    موٹر وے پر حملے کی دھمکی۔۔خبردار،ہوشیار