80 سال کی عمر میں عالمی اعزاز، چینی مصورہ نے سب کو حیران کردیا

Aug 09, 2026 | 12:07:PM
80 سال کی عمر میں عالمی اعزاز، چینی مصورہ نے سب کو حیران کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین کی 80 سالہ مصورہ اور بچوں کی کتابوں کی معروف مصور کائی گاؤ نے بچوں کے ادب کا سب سے بڑا عالمی اعزاز ’ہانس کرسچن اینڈرسن ایوارڈ 2026‘ جیت لیا ہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی چینی مصورہ ہیں، ان کی تخلیقات میں بچپن کی یادیں، دیہی زندگی، چینی ثقافت اور روزمرہ زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوبصورت چیزیں نمایاں نظر آتی ہیں۔

 کائی گاؤ 1946 میں چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگ شا میں پیدا ہوئیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کے بچپن کی یادیں ان کے فن کا سب سے بڑا خزانہ ہیں، دادی سے سنی کہانیاں، مقامی گیت، روایتی تہوار، چینی اوپیرا اور گھر کے صحن میں گزارے دن بعد میں ان کی تصویری کتابوں کا حصہ بنتے گئے۔

مزید پڑھیں: بھارتی چیف جسٹس پر کالا جادو کرنے والا گرفتار

کائی گاؤ نے باقاعدہ آرٹ کی تعلیم حاصل نہیں کی، انہوں نے دیہی علاقوں میں بچوں کو پڑھاتے ہوئے گاؤں، کھیتوں، راستوں اور وہاں کے لوگوں کے خاکے بنائے۔ بعد میں بچوں کے ایک پبلشنگ ادارے سے وابستہ ہوئیں اور کئی دہائیوں تک بچوں کی کتابوں پر کام کیا۔

ان کی مشہور کتابوں میں ’مون کیک بالیڈ‘ اور ’جہاں چاند جائے، میں جاؤں‘ شامل ہیں، جن میں بچپن کی یادوں اور چینی دیہی ثقافت کی جھلک ملتی ہے،کائی گاؤ کا کہنا ہے کہ زندگی میں بہت سی چیزیں انسان اپنی مرضی سے منتخب نہیں کرسکتا، لیکن حالات جیسے بھی ہوں، یہ ضرور انتخاب کیا جاسکتا ہے کہ زندگی کیسے گزارنی ہے۔

 80 برس کی عمر میں بھی وہ خود کو نئے خیالات کے لیے تیار سمجھتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اس عمر میں بھی ایک نئی شروعات ممکن ہے۔