شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے اہم فیصلےپرنظر ثانی کی درخواست کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کردی۔
شاہ محمود قریشی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے ،انہوں نے کہاکہ سمجھتا ہوں کہ سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے،سیاسی انتقام ،جبر کے باوجود ہمیں ضمنی الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے وکلاء کے زریعے بانی پی ٹی آئی تک پیغام پہنچانے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اعجاز چودھری نے سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا