ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے چھٹی کے روز(اتوار)کو ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔تاہم صبح /رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔تاہم سوات،دیر،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ ، کوہاٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔تاہم شام/رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، خوشاب، گجرات، لاہور ،گجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کیوں کیا؟ وزیر تعلیم نے وجہ بتادی
ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین 44،چلاس43، بھکر، سبی، بونجی اور دادو میں 42سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:محبت ہو تو ایسی ہو !بہادر شوہر اپنی جان پر کھیل کر مگرمچھ کے منہ سے اپنی بیوی کو چھڑوا لایا