سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کیوں کیا؟ وزیر تعلیم نے وجہ بتادی

Aug 09, 2025 | 17:43:PM
سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کیوں کیا؟ وزیر تعلیم نے وجہ بتادی
کیپشن: رانا سکندر حیات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کی وجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سکولوں کی چھٹیوں میں یکم ستمبر تک توسیع کردی،محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیوں کو بڑھا کر یکم ستمبر تک کرنے کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کیا۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ گرمی کی لہر کے پیش نظر بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں قبول کرتا ہوں کہ چھٹیوں میں اضافے سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوگا تاہم ہمارے لیے بچوں کی صحت کو ترجیح دینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’نامعلوم چیز  مسلسل  پیچھا کر رہی‘‘ پائلٹ کا آخری پیغام،طیارہ سمیت لاپتہ