پنجاب پولیس کے 15 افسر اور اہلکار قائداعظم اورصدارتی پولیس میڈل کیلئےنامزد 

Aug 09, 2025 | 14:33:PM
پنجاب پولیس کے 15 افسر اور اہلکار قائداعظم اورصدارتی پولیس میڈل کیلئےنامزد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس کے 15افسران اوراہلکاروں کوقائداعظم پولیس میڈل اورصدارتی پولیس میڈل دینےکی منظوری دے دی۔

اہلکاروں نےمشکل حالات میں جان کی پرواہ کیےبغیربہادری کا مظاہرہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کو 100 ارب بلاسود قرضے دینے پر اتفاق

پولیس کےمطابق چار افسران اور اہلکاروں کو قائد اعظم پولیس میڈل جبکہ گیارہ افسروں اور اہلکاروں کو صدارتی پولیس میڈل کیلئےنامزدکیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےمنظوری کے بعد محکمہ داخلہ نے متعلقہ محکموں کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

قائداعظم پولیس میڈل پانےوالوں میں شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف بھی شامل ہے،جبکہ صدارتی پولیس میڈل کیلئےنامزد کیےجانے والوں میں سابق ڈی پی او میانوالی اختر فاروق بھی شامل ہیں۔