ایوان میں ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت گرادیں گے:فیصل کریم کنڈی

Aug 09, 2025 | 13:01:PM
ایوان میں ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت گرادیں گے:فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر ایوان میں ہمیں ایک رکن کی بھی اکثریت حاصل ہوئی تو کے پی حکومت گرا دیں گے، تاہم اس وقت کسی حکومت کو گرانے کی سازش نہیں کر رہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282 ویں عرس کی تقریبات کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب چاہیں خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کو 100 ارب بلاسود قرضے دینے پر اتفاق

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ کے ہمراہ مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جو خیبرپختونخوا میں امن لائے گا، ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا نو مئی کو یادگارِ شہدا کی بے حرمتی کرنے والے بھارت اور اسرائیل سے آئے تھے؟

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم کسی کی بھی حکومت گرانے کے حق میں نہیں لیکن ملک میں سزا اور جزا کا نظام ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے عدالتوں سے ریلیف لیں، انہیں این آر او نہیں ملے گا، نو مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے اور جن لوگوں نے غلط کام کیے ہیں، وہ سزا بھگتیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی وفاق سے ان کے لیڈروں کو اٹھا کر باہر پھینکا تھا اور اب اگر ایوان میں ہمارے ایک بھی رکن کی برتری ہوئی تو خیبرپختونخوا حکومت گر جائے گی۔