تھرپارکر: آر او پلانٹس فنڈز میں 15 کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیاں ، 2 ایگزیکٹِو انجینئرز برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ کے علاقے تھرپارکر میں آر او پلانٹس کی مرمت اور دیکھ بھال کے فنڈز میں 15 کروڑ روپے سے زائد کی غیرقانونی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔
ترجمان محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مطابق محکمہ جاتی انکوائری میں فنڈز کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہونے پر ایگزیکٹِو انجینئرز محمد اسلم ڈاھری اور اشفاق علی میمن کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بورڈ امتحان کی بجائے بچوں کا اسیسمنٹ ٹیسٹ، محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کا اہم فیصلہ
ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے افسران کی برطرفی کی منظوری دے دی ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ برطرف افسران سے خورد بُرد کی گئی رقم واپس لی جائے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے واضح کیا ہے کہ بدعنوانی اور بے ضابطگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے صوبے کے تمام اضلاع میں آر او پلانٹس کی مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ پلانٹس کی مؤثر نگرانی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔