بورڈ امتحان کی بجائے بچوں کا اسیسمنٹ ٹیسٹ، محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کا اہم فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے کہا ہے کہ روایتی بورڈ امتحان کی بجائے بچوں کا اسیسمنٹ ٹیسٹ لیا جائے گا۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق آٹھویں جماعت کا اسیسمنٹ ٹیسٹ پیکٹا کے ماتحت منعقد کروایا جائے گا، پیکٹا کی جانب سے امتحان کا طریقہ کار آئندہ 20 روز میں واضح کر دیا جائے گا، پہلے مرحلہ میں اسیسمنٹ ٹیسٹ صرف سرکاری سکولوں میں منعقد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست، طلبہ کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اسیسمنٹ ٹیسٹ سے نویں اور دسویں جماعت کے نتائج میں بہتری آئے گی، اسیسمنٹ ٹیسٹ کا مقصد بچوں میں چھوٹی جماعت سے تعلیمی صلاحتیوں کو بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کیلئے بورڈ امتحان آپشنل رکھا جائے گا، بورڈ امتحان آئندہ سال فروری یا مارچ میں لیا جائے گا۔