چینی بدستورعوام کی پہنچ سے دور، کریانہ فروشوں کا ردعمل بھی آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شہزاد خان ابدالی)لاہورمیں چینی بدستورعوام کی پہنچ سے دورہے اور چینی کی ترسیل کے حوالے سے کریانہ فروشوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آگیا۔
کریانہ فروشوں نے ہول سیل مراکز بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہور بڑاشہر ہے جبکہ چینی کے ہول سیل مراکز کم بنائےگئے ہیں،ہول سیل مراکز دورہونے کے باعث چینی مہنگی پڑتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف کارسازکمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
کریانہ فروشوں کاکہناہے کہ چینی ہول سیل مراکز کم ہونے کی وجہ سے دور دراز پڑتے ہیں جہاں سے چینی ہول سیل مراکز زیادہ دورہیں انہیں چینی مہنگی پڑتی ہے ۔