معروف کارسازکمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)معروف آٹوموبائل کمپنی چنگان پاکستان نے یومِ آزادی کے موقع پر گاڑیوں کے خریداروں کے لیے خوشخبری سنا تے ہوئے اپنی مقبول گاڑی’’چنگان السوین سیڈان‘‘ کے تمام ویریئنٹس پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔
چنگان کمپنی کے مطابق یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور 31 اگست 2025 تک کمپنی کے ملک بھر میں قائم ڈیلر نیٹ ورک سے دستیاب ہے،اگست کے مہینے میں یہ آفر نہ صرف یوم آزادی کی مناسبت سے متعارف کرائی گئی ہے بلکہ مہنگائی اور گاڑیوں کی فنانسنگ کی بڑھتی ہوئی لاگت کے باوجود کسٹمرز کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیےدی گئی ہے۔
اس آفر کے بعد چنگان السوین کی ابتدائی قیمت 40 لاکھ 39 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، رعایت تمام ویریئنٹس پر دی گئی ہےاور ملک بھر میں کمپنی کے ڈیلر نیٹ ورک سے دستیاب ہے۔
چنگان السوین پاکستان میں تین ویریئنٹس میں دستیاب ہےجن میں چنگان السوین 1.3L مینوئل کمفرٹ، چنگان السوین 1.5L ڈی سی ٹی کمفرٹ اور چنگان السوین 1.5L ڈی سی ٹی لومئیر شامل ہے،اس میں انجن آپشنز 1.3 لیٹر اور 1.5 لیٹر پیٹرول انجن، ٹرانسمیشن: 5-سپیڈ مینوئل یا 5-سپیڈ ڈوئل کلچ آٹومیٹک، ایندھن کی بچت اندازاً 13 سے 15 کلومیٹر فی لیٹر ، انٹیریئر فیبرک سیٹس، 7 انچ ٹچ سکرین ڈسپلے، ریئر کیمرہ، پاور ونڈوز اور سٹیئرنگ ماؤنٹڈ کنٹرولز , ڈوئل فرنٹ ایئر بیگز،اے بی ایس مع ای بی ڈی، ریئر پارکنگ سینسرز اور دیگر خصوصیات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:9مئی کیس،عمر ایو ب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج
چنگان کا یہ اقدام مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔