باجوڑ امن جرگے کا ساتواں راؤنڈ مکمل، مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا

Aug 09, 2025 | 08:52:AM
باجوڑ امن جرگے کا ساتواں راؤنڈ مکمل، مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)باجوڑ میں جاری امن جرگے کے ساتویں راؤنڈ کے حوالے سے مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا اور دونوں فریقین کے درمیان ایک اہم نکتے پر اختلافات برقرار ہے۔
 امن جرگہ کے سربراہ صاحبزادہ ہارون الرشید کاکہناہے کہ دونوں فریقوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی جنگ کی صورت میں شہریوں کے جان و مال کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔
صاحبزادہ ہارون الرشید نے کہا کہ جرگہ مستقبل میں بھی امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل ضروری ہے، انہوں نے افغان حکومت سے بھی خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے باجوڑ امن جرگہ آج وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں طلب کیا ہے،یہ اجلاس صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز ناکام، پاکستان نے پہلا ون ڈے اپنے نام کر لیا
واضح رہے کہ 3 اگست 2025 کو جرگہ نے اعلان کیا تھا کہ دونوں فریقوں نے مکمل فائربندی پر اتفاق کیا ہے اور مذاکرات کے لیے شام 6 بجے تک مہلت دی گئی تھی تاہم حالیہ راؤنڈ میں پیش رفت نہ ہونے سے صورتحال پیچیدہ ہوگئی ہے۔