بیجنگ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک، 18 لاپتہ

Aug 09, 2023 | 21:32:PM
بیجنگ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک، 18 لاپتہ
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چینی حکام کے مطابق بیجنگ اور اس کے نواح میں ہونے والی ریکارڈ توڑ بارش کے نتیجے میں 33 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ 18 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

چین کے دارالحکومت میں حالیہ ہفتوں کے دوران شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو نقصان سمیت کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

حکام کے مطابق بارشوں میں 33 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عوامی جمہوریہ چین نے وانگ ژی کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا,بلاول بھٹوکی مبارکباد

بیجنگ کے نائب میئر شیا لن مائو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’مجھے ڈیوٹی انجام دیتے ہوئےاہلکاروں اور بد قسمت سیلاب متاثرین کی اموات پر افسوس ہے‘۔

بیجنگ نے اس سے قبل جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ گزشتہ ماہ کے دوران طوفان اور بارش کے سبب 147 افراد لاپتہ یا موت کے منہ میں چلے گئے۔