برازیل :موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی، 29افراد ہلاک، 60 لاپتہ

May 03, 2024 | 14:03:PM
برازیل  میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک  جبکہ 60 لاپتہ ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  برازیل  میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک  جبکہ 60 لاپتہ ہوگئے۔

برازیل میں کئی روز سےجاری طوفانی بارشوں سےجل تھل ایک ہوگیا،موسلا دھار بارش سےڈیم پھٹ گیا،جس کے بعد بڑے  پیمانے پر سیلاب نے تباہی مچادی،کئی علاقے زیر آب آگئے۔

مزید پڑھیں:  خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکہ ، صحافی شہید، 9افراد زخمی

سیلابی صورتحال کےباعث 15 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے،جبکہ پانچ لاکھ سے زائد شہری بجلی اور صاف پانی سے محروم ہیں۔