شہباز گل کے بعد مزید گرفتاریاں: بڑی خبر آگئی

Aug 09, 2022 | 15:45:PM
شہباز گل، پی ٹی آئی،عمران خان،ہنگامی اجلاس،الرٹ
کیپشن: پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری پر آج ہی عدالت سے رجوع کرنے پر غور/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر دیگر رہنماؤں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں شہباز گل کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی گرفتاری!! عمران خان نے بڑا قدم اٹھالیا

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اور رہنماؤں کے درمیان شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر آج کی عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے مزید گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر تمام اہم رہنماوں کو الرٹ کردیا ہے۔

خیال رہے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کس کس کو گرفتار کرو گے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے ؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا کہ عمران خان ریڈ لائن ہے۔