شمالی وزیرستان: میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 4 جوان شہید

Aug 09, 2022 | 09:17:AM
شمالی وزیرستان،میر علی،فوجی قافلے،خودکش حملہ،4 جوا ن شہید
کیپشن: پاک فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی: آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں لانس نائیک سجاد، لانس نائیک شاہ زیب، سپاہی عمیر، سپاہی خرم شامل ہیں۔ شہید لانس نائیک شاہ زیب کا تعلق مانسہرہ جبکہ شہید لانس نائیک سجاد کا تعلق ضلع غذر سے تھا۔ شہید سپاہی عمیر کوہاٹ اور سپاہی خرم کا تعلق نارووال سے تھا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، پاک فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔