ملک بھر میں یومِ عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

Aug 09, 2022 | 09:04:AM
یوم عاشور،پشاور،لاہور،کراچی،جلوس،برآمد
کیپشن: کراچی میں 10 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عاشورہ محرم الحرام کے جلوس آج برآمد کیے جائیں گے۔

لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو گیا ہے جو آج شام امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگا۔

کراچی میں 10 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر، بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان پر ختم ہوگا۔ اس کے علاوہ نشتر پارک میں یوم عاشور کی مرکزی مجلس کا انعقاد ہوا۔

پشاور کی مختلف امام بارگاہوں سے یوم عاشور کے 12 جلوس برآمد ہوں گے۔ راولپنڈی میں مرکزی جلوس کرنل مقبول امام بارگاہ کالج روڈ سے برآمد ہو گا۔

 کوئٹہ میں یوم عاشور کا جلوس امام بارگاہ سید آباد علمدارروڈ سے برآمد ہوگا، گلگت میں مرکزی جلوس امامیہ جامع مسجد سے برآمد ہوگا۔

ملک بھر میں عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے، حساس شہروں میں موبائل فون سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی۔