نوجوانوں کابزرگ شخص کو تنگ کرنا مہنگا پڑ گیا،ویڈیو وائرل

Aug 09, 2021 | 22:48:PM
نوجوانوں کابزرگ شخص کو تنگ کرنا مہنگا پڑ گیا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نوجوانوں کا بزرگ شخص کو تنگ کرنا مہنگاپڑ گیا ،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان سڑک پر جاتے ہوئے ایک بزرگ کی ٹوپی اتار لیتا ہے جس پر بزرگ شخص اپنی ٹوپی لینے کیلئے اس کے پاس جاتا ہے تو نوجوان ٹوپی اپنے دوسرے ساتھی کے پاس پھینک دیتا ہے،اسی دوران ایک بندر درخت پر بیٹھا یہ سب منظر دیکھ رہا ہوتا ہے۔

بزرگ اپنی ٹوپی لینے کیلئے دوسرے نوجوان کے پاس جاتا ہے تو وہ ٹوپی تیسرے ساتھی کے پاس پھینک دیتا ہے ،پریشان حال بزرگ اپنی ٹوپی لینے کیلئے تیسرے کے پاس جاتا ہے تو وہ بزرگ کی ٹوپی کھیتوں میں پھینک دیتا ہے اور تینوں نوجوان بزرگ کا مذاق بناتے ہوئے اپنی راستے ہوجاتے ہیں۔لیکن نوجوانوں کواس بات کا علم کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

تینوں کی حرکت سے بزرگ دور سڑک کنارے جا کر بیٹھ جاتا ہے اور تینوں کی جیبوں سے مہارت سے نکالے گئے موبائل نکالتا ہے اور اپنے من میں سوچتا ہے کہ آج دیہاڑی اچھی لگ گئی، بزرگ کے ہاتھ میں موبائل دیکھ کر درخت پر بیٹھا بندر بھی کھل کھلا کر ہنسنے لگتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہیل مچھلی بھی میوزک کی شو قین۔۔ ویڈیو وائرل