فردوس اعوان کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آ گیا

Aug 09, 2021 | 22:40:PM
فردوس اعوان کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کو اسمبلی میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر طنزاً کہا کہ عہدہ چھن جانے کے بعد گھر اور باہر والوں نے آنکھیں بدل لیں۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ظالموں نے باجی کی اتنی تیاری اور گلابی جوڑے کا بھی لحاظ نہ کیا۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ میرا تو آج فردوس عاشق اعوان کے ساتھ الوداعی سیلفی لینے کا ارادہ تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔
 یاد رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کوآج (سوموار کو) پنجاب اسمبلی آنے پر سیکیورٹی سٹاف نے روک لیا اور انہیں اسمبلی عمارت کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین کی 4 لاکھ 34 ہزار ڈوز غائب